Kazim Shirazi

Add To collaction

11-May-2022-تحریری مقابلہ اوں ہوں

جب کہا اس سے وفا کر تو لگی کہنے، اوں ہوں
پھر کہا اس سے جفا کر تو لگی کہنے، اوں ہوں

میں نے بولا کہ سبھی سے نہیں کرتے ہیں بات
صرف تو مجھ سے کیا کر تو لگی کہنے، اوں ہوں

سب سے ہنستے ہوئے ملتی ہے تو میں نے یہ کہا
سب سے ہنس کر نہ ملا کر تو لگی کہنے، اوں ہوں

میں کہا مجھ سے محبت ہے تجھے، بولی ہوں
جب کہا اسکو ادا کر تو لگی کہنے، اوں ہوں

تشنہ لب ہو جو کہا اس سے تو ہاں جی بولی
جب کہا بوسہ دیا کر تو لگی کہنے، اوں ہوں

چائے پیتی ہو جو پوچھا تو لگی کہنے، ہوں
میں کہا لاؤں بنا کر تو لگی کہنے، اوں ہوں

شعر کاظم کاجو پڑھتے ہوئے دیکھا تو کہا 
شعر میرا بھی پڑھاکر تو لگی کہنے ، اوں ہوں

   18
13 Comments

Reyaan

16-May-2022 09:36 AM

👌👏🙏🏻

Reply

Shnaya

13-May-2022 08:57 PM

👏👏👌

Reply

Muskan khan

12-May-2022 06:43 PM

Nice

Reply